10 دسمبر، 2021، 9:02 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84572452
T T
0 Persons
ہم ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں: اطالوی سفیر

شیراز، ارنا - تہران میں تعینات اطالوی سفیر نے کہا ہے کہ ہم متعدد مشترکہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ایران اور اٹلی کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور ٹھوس کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بات جوزپہ پرونہ نے جمعہ کے روز شہر فارس کے گورنر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع خصوصاً صوبہ فارس میں موجود مواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پابندیوں اور کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں کمی آئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ویانا میں جاری مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن اور کورونا پر قابو پانے کے سلسلے میں حکومت اسلامی جمہوریہ کے مؤثر اقدامات سے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

اس موقع میں فارس کے گورنر محمد ہادی ایمانیہ نے بتایا کہ فارس اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے جائزے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
انہوں نے ایران اور اٹلی کے درمیان  160 سالہ سفارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان پرانے اور گہرے تعلقات کی علامت ہے۔

انہوں نے ایران اور اٹلی کے درمیان وسیع ثقافتی مشترکات نے ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے میدان میں اچھے تعلقات قائم کیے ہیں جو کہ بدقسمتی سے کورونا کی وبا کی وجہ سے باہمی تعاون کم ہوگیا ہے۔

محمد ہادی ایمانیہ نے ایران اور اٹلی کے درمیان تجارت کا حجم 4 بلین ڈالر سے کم ہو کر 1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے ساتھ ایران کے خلاف جابرانہ پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے ذریعے ان تبادلوں کو مزید تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اٹلی کے درمیان زرعی، صنعتی، ثقافتی اور تکنیکی کے شعبوں میں باہمی  تعلقات کو مضبوط اور وسعت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اٹلی میں فارسی زبان کی نشست اور شیراز میں اطالوی زبان کی نشست کا افتتاح دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دے سکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .