آئی آر جی سی نیوی فورسز نے خلیج فارس میں ایک تجارتی جہاز کو ڈوبنے سے بچادیا

تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کی نیوی کے چوتھے ریجن کا ذوالفقار نیول یونٹ کی فورسز نے ایک تجارتی  جہاز کو پارسیان سواحل میں ڈوبنے سے بچادیا۔

آئی آر جی سی نیوی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کل بروز اتوار مطابق 11 جولائی کو پاسداران اسلامی انقلاب کی نیوی کے چوتھے ریجن کا ذوالفقار نیول یونٹ کی فورسز نے پارسیان سواحل کے قریب میں ایک کارگو تجارتی جہاز کو ڈوبنے سے بچادیا  اور اس کے مسئلے کے حل کیلئے اسے فلوٹنگ ڈاک میں منتقل کر دیا۔

یہ کارگو تجارتی جہاز 100 ٹن گھریلو مصنوعات کے حامل تھی اور دوبی سے بندرگاہ گناہ کی طرف لے جا رہی تھی جس کو پارسیان شہر کے سواحل کے قریب مسئلے کا شکار ہوا اور اس نے 11:00 بجے میں امداد کا مطالبہ کیا جو آئی آر جی سی نیوی چوتھے ریجن کا ذوالفقار نیول یونٹ کی فورسز کی بروقت موجودگی سے اسے ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

جس کے بعد اس تجارتی جہاز کی از سر نو تعمیر اور اس کی انجن کے مشکل کے حل کیلئے اسے بندرگاہ پاسیان کے فلوٹنگ ڈاک میں منتقل کردیا گیا؛ اس تجارتی جہاز کے تمام ملاح اور عملے محفوظ ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .