یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے جمعرات کے روز اپنے جاپانی ہم منصب جنرل کیشی نوبوئو کے ساتھ ایک آن لائن ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مغربی اور مشرقی ایشیا کے اہم جیو پولیٹیکل خطوں میں ایران اور جاپان کی حیثیت کی حساسیت پر زور دیا۔
جنرل آشتیانی نے ایران اور جاپان کے درمیان امن و استحکام کے فریم ورک میں تعلقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی اور استحکام کے لیے خطے کی ریاستوں کے درمیان اجتماعی تعاون ضروری ہے۔
ایرانی وزیر دفاع نے خلیج فارس کے علاقے اور آبنائے ہرمز کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے، بحری جہازوں کی حفاظت کی ضرورت پر ایران کے موقف کو واضح کیا اور کہا کہ غیر ملکی افواج کی موجودگی ناجائز اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔
جاپانی وزیر دفاع نے مغربی ایشیا میں جاپان کے بحری بیڑے کی سرگرمیوں کی وضاحت کی اور نیوی گیشن سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔
دنوں ممالک کے وزرائے دفاع نے اس آن لائن ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی توسیع کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
خطے میں غیر ملکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور سلامتی کیلئے نقصان دہ ہے: ایرانی وزیر دفاع
14 اپریل، 2022، 4:47 PM
News ID:
84716475
تہران، ارنا - ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی اور علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے۔
متعلقہ خبریں
-
چاپان وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے
تہران، ارنا - جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی ایران کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقات…
-
ایرانی اور جاپانی وزرائے دفاع کا باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور
تہران، ارنا- ایران اور جاپان کے وزرائے دفاع نے تہران اور ٹوکیو کے مابین دفاعی تعاون کو مستحکم…
آپ کا تبصرہ