یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کسی معاہدے یا یکطرفہ مطالبات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ معاہدہ صرف باہمی افہام و تفہیم اور مفادات کی بنیاد پر ممکن ہے، ایران مضبوط اور پائیدار معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا وہ معاہدہ چاہتا ہے یا اپنے یکطرفہ مطالبات پر قائم رہنے پر اصرار کرتا ہے، دونوں ایک ہی وقت میں ممکن نہیں ہیں۔
جوزپ بورل نے منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ہم نے حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک بار پھر گفتگو کی، اگر ہم معاہدے تک پہنچنے کے خواہاں ہیں اب فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، معاہدہ ابھی بھی ممکن ہے مگر جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے سیاسی ماحول جلد ہی محدود ہو سکتا ہے۔
امیرعبداللہیان نے پیر کو اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال کے دوران یہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے دوحہ مذاکرات میں بغیر کسی ترقی پسند نقطہ نظر کے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
مستحکم اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کے راستے کو جاری رکھیں گے: امیرعبداللہیان
6 جولائی، 2022، 12:24 PM
News ID:
84813453
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلی فونگ رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ صرف باہمی افہام و تفہیم اور مفادات کی بنیاد پر ممکن ہے۔
متعلقہ خبریں
-
بورل کیساتھ بات چیت مفید اور تعمیری تھی: ایرانی وزیر خارجہ
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ اپنی بات چیت…
-
ایک اچھے اور فوری معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے: ایرانی وزیر خارجہ
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دوسرے فریق اپنے مکمل وعدوں پر واپس آنے اور…
-
دوحہ مذاکرات میں امریکہ نے کوئی پہل نہیں کی: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران معاہدے کے حتمی موڑ تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ…
-
مذاکرات کا وقت اور مقام حتمی ہونے جار رہا ہے: باقری کنی
تہران، ارنا- ایرانی ٹیم کے اعلی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ مذاکرات کا وقت اور مقام حتمی ہونے…
آپ کا تبصرہ