بورل کیساتھ بات چیت مفید اور تعمیری تھی: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ اپنی بات چیت کو مفید اور تعمیریقرار دیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کے روز  اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز  مسٹر جوزف بورل سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے اور دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ یہ معاہدہ اس صورت میں دستیاب ہے جب امریکی فریق مستقل مزاجی اور استقامت کے ساتھ حقیقت پسندانہ کام کرے۔
انہوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات کے نتائج کا تعین اجتماعی معاہدے سے ہوتا ہے نہ کہ یکطرفہ نقطہ نظر سے! مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منطق اور عقلیت وہ چیز ہے جو غالب ہونی چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .