امریکی قابض فورسز نے شام میں قومی وسائل اور ذخائر کے لوٹنے کے تسلسل میں تیل سے بھرے 55 ٹینکروں کے قافلے کو کو عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر کے لوٹ لیا۔
امریکی جارج فوج نے دیر الزور کے مضافات میں ایک اور فوجی کارروائی میں دو شامی شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
شامی نیوز ایجنسی 'سانا' نے آج بروز پیر اعلان کردیا کہ امریکی قابض افواج نے شامی شہر الحسکہ کے اردگرد میں کنوؤں سے چوری شدہ تیل کو "المحمودیہ" کے غیر قانونی کراسنگ کے ذریعے عراق میں منتقل کردیا۔ یہ چوری ہوئی کھیپ55 ٹینکروں پر مشتمل تھے۔
قابل ذکر ہے کہ آخری بار 16 جون کو امریکی فورسز نے شام سے چوری شدہ 42 آئل ٹینکروں کو الحسکہ سے عراق میں اپنے اڈوں میں منتقل کر دیا۔
شامی ذرائع ابلاغ نے بھی اعلاس کیا کہ شامی علاقے دیر الزور پر امریکی فورسز کے فضائی حملے کے نتیجے میں دو شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ