گزشتہ 50 دنوں میں ایران کی 14 علاقائی ممالک کے تعاون سے تجارتی توازن میں ترقی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ اور اس کے متعلقہ ادارات نے ملک کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ تہذیب رکھنے والے ممالک سے تعاون بڑھانے کی اسٹریٹجک پالیسی اپنائی ہے اور اس سلسلے میں اعلی ایرانی حکام نے گزشتہ 50 دنوں میں علاقے کے 14 ممالک کے حکام سے ملاقاتیں اور مذاکرات کیے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدراتی دفتر کے سربراہ برائے تعلقات عامہ کے امور "محمد مہدی محمدی" نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں ایرانی اعلی حکام کے علاقائی ممالک کے سفارتی دوروں سے متعلق ایک انفوگرافس کی اشاعت کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی حکومت میں  عوام کے مفادات کے حصول میں تمام آپشنز میز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ، ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے کی اسٹریٹجک پالیسی کے سلسلے میں گزشتہ 50 دونوں میں ایران اور 14 علاقائی ممالک کے حکام کے درمیان اعلی سطح پر ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ایرانی صدراتی دفتر کے سربراہ برائے تعلقات عامہ کے امور نے اس بات پر زوردیا کہ مثبت تجارتی توازن اور پڑوسی ممالک سے اقتصادی تعاون کا فروغ، اس پالیسی کی کامیابی کی علامت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .