ایران کے راستے آذربائیجان کو ترکمانستان کے گیس کی منتقلی کی صلاحیت کو بڑھانے پر تیار ہیں: صدر رئیسی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے باہمی اعتماد پر مبنی تہران- اشک آباد کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ایران کے راستے آذربائیجان کو ترکمانستان کے گیس کی منتقلی کی صلاحیت کو بڑھانے پر تیار ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت سید "ابراہیم رئیسی" اور ان کے ترکمان هم منصب " سردار بردی محمد اف" نے آج بروز بدھ کو اشک آباد میں منعقدہ کیسپین ساحلی ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے 30 سالہ اشک باد- تہران کے دوستانہ اور برادارنہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی 13 ویں حکومت کی ترجیح ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے پر مبنی ہے۔

ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ ایران اور ترکمانستان کے باہمی اعتماد اور پڑوسیوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر مبنی تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ترکمان صدر کے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورہ تہران کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے باہمی تعلقات کے فروغ میں تیزی لانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔

صدر رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری ویزوں کے اجرا میں سہولت اور دونوں ممالک کے تاجروں کے سفر میں اضافے سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے حجم میں توسیع اور اضافہ کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیز جمہوریہ آذربائیجان کی درخواست کے پیش نظر ہم ایران کے راستے آذربائیجان کو ترکمانستان کے گیس کی منتقلی کی صلاحیت کو بڑھانے پر تیار ہیں۔

نیز صد رئیسی نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ کیسپین ساحلی ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں ان ہمسایہ کی صلاحیتوں کا استعمال کرنے کیلئے اچھے فیصلے اور معاہدے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  بلاشبہ، اس سربراہی اجلاس اور اس کی سائڈ لائن میں اس طرح کی مشاورت ماحولیاتی تحفظات کا احترام کرتے ہوئے اور غیر ملکیوں کی موجودگی کی روک تھام پر زور سے بحیرہ کیسپین کی صلاحیتوں کو پرامن مقاصد کے لیے بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

در این اثنا سردار بردی محمد اف نے تہران- اشک آباد کے درمیان تعلقات کے فروغ پر صدر رئیسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، ایران اور ترکمانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر پُر عزم ہے۔

انہوں نے بحیرہ کیسپین کو 5 ساحلی ممالک کیللئے ایک مشترکہ قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشترکہ تعاون اور کوششوں سے اللہ رب العزت کیجانب سے دی گئی اس صلاحیت کا صحیح طرح سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے تحفظ کی کوشش کرنی ہوگی۔

نیز دونوں فریقین نے ایران اور ترکمانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کی ترقی کا جائزعہ لیتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ ان معاہدوں کا نفاذ؛ تہران- اشک آباد کے اقتصادی تعلقات کے میں ایک نیا باب کھلے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .