افغانستان نے ایران کی مہمان نوازی کی تعریف کی

تہران، ارنا - پناہ گزینوں کے عالمی دن سے ایک روز قبل، افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ دہائیوں کے دوران کروڑوں افغان مہاجرین کے ساتھ ایران کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

یہ بات عباس استانکزی نے اتوار کو  کابل میں "ہمسایہ ممالک کیساتھ افغانستان کے تعلقات کا مستقبل" کے عنوان سے منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے گزشتہ دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مہمان نوازی اور میزبانی کو سراہا۔

 ارنا نے افغانستان کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ نشست کابل میں طالبان حکومت کے عہدیداروں اور افغانستان کے پڑوسی ممالک کے سفیروں کے ایک گروپ کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس میں عباس استانکزی نے گزشتہ چار دہائیوں میں افغان مہاجروں سے ایران اور پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک ( ایران اور پاکستان) نے گزشتہ چار دہائیوں میں لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دے کر اپنی اسلامی ذمہ داری پوری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پڑوسی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صبر سے کام لیں اور صورتحال کی بحالی تک پناہ کے متلاشیوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔

استانکزی نے پڑوسی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرحدیں کھولیں اور افغانوں کے ساتھ سیاسی، تعلیمی اور تجارتی تعلقات کو آسان بنائیں۔

اس طالبان عہدیدار نے پڑوسی ممالک پر زور دیا کہ وہ خوشحال افغانستان کےقیام کے لیے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیگر خطی ممالک کے ساتھ متحد ہوکر اجنبیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ خطے میں غیر ملکیوں کی موجودگی عدم استحکام کا باعث ہے۔

20 جون کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے؛ جس دن کو اقوام متحدہ نے جنگ اور مشکل معاشی، سماجی اور سیکورٹی حالات کی وجہ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے کروڑوں لوگوں کے اعزاز میں اس دن کا نام دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/Irna_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .