12 ستمبر، 2021، 3:52 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84468657
T T
1 Persons
غیر ملکی صحافیوں کا زاہدان میں واقع افغان تارکین وطن کے کیمپ کا دورہ

تہران، ارنا- کچھ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں نے پاکستان سے ملحقہ صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان کے سرحدی علاقے میلک میں واقع افغان تارکین وطن کے کمیپ کا دورہ کیا۔

ایرانی وزارت ثقافت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فارن میڈیا، وزارت داخلہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورسز کے زیر اہتمام میں اس ایک روزہ دورے میں مختلف یورپی، ایشیائی اور امریکی ممالک کے نمائندوں بشمول ترکی، چین، فرانس، روس، قطر اور امریکہ موجود تھے۔

الغدیر افغان پناہ گزین کیمپ کا دورہ اور کیمپ کے اہل خانہ اور عہدیداروں کا انٹرویو، سٹیزن سروس کاؤنٹر ہال کا دورہ، واپسی کیمپ کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ زاہدان شہر میں نئے آنے والے پناہ گزین خاندانوں کی رہائش اور میلک بارڈر میں واقع میلک کیمپ کا دورہ، علاقے اور افغان مہاجرین کی ویڈیو کوریج کی تیاری ان غیر ملکی صحافیوں کے دورے کے اہم پروگراموں میں سے ایک تھا۔

غیر ملکی صحافیوں کا زاہدان میں واقع افغان تارکین وطن کے کیمپ کا دورہ


ایران-افغانستان سرحدی علاقے میں حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر، صحافیوں اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کا میلک کے سرحدی علاقے میں دورہ اور افغان مہاجرین کیساتھ انٹرویو میلک کے سرحدی علاقے کی واضح کوریج اور غیر ملکی میڈیا میں اس کی عکاسی کرنے کا ایک اچھا موقع تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ بشمول روسی خبر رساں ایجنسیوں ریپلی اور وانا، ترک ٹی آر ٹی ورلڈ، قطر العربی ٹی وی چنیل، ویس آف امریکہ، فرانس 24 (انگریزی سیکشن)، سی سی ٹی وی اور چین کی فینکس نے اس میڈیا ٹور میں شرکت کی۔

غیر ملکی صحافیوں کا زاہدان میں واقع افغان تارکین وطن کے کیمپ کا دورہ

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .