ایران پڑوسیوں کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم آرمینیا سمیت دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر الن سیمونیان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس اچھی صلاحیتیں ہیں جنہیں وہ مختلف شعبوں جیسے ٹرانسپورٹ، توانائی، صنعت، زراعت کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات میں اپنے تعلقات کو وسعت دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
صدر رئیسی نے ایران اور آرمینیا کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی سے باہمی تعاون کی مزید بنیادوں کا جائزہ لینے پر زور دیا۔
انہوں نے تہران اور یریوان کے درمیان پارلیمانی تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ یہ تعلقات دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون کے فروغ میں موثر اور تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ میں ایران کے کردار کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسی تمام علاقائی ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی حمایت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے علاقائی اقوام کو شامل کرکے امن و آشتی کو فروغ دیا جائے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی ممالک کے درمیان بات چیت مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے، اور غیر ملکیوں کی مداخلت اور موجودگی نہ صرف مسائل کو حل کرتی ہے بلکہ انہیں پیچیدہ بھی کرتی ہے۔
آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اقتصادیات، تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے، جب کہ دوسری صلاحیتیں بھی ہیں جو دونوں فریق تعاون کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
سیمونیان نے علاقائی پیش رفت پر ایران کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تہران مستقبل میں مزید فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .