11 جون، 2022، 4:24 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84784895
T T
0 Persons

لیبلز

ویانا مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے: روس

تہران، ارنا - ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے نے ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات میں تعطل کو مغربی فریقوں کا غلط فیصلہ قرار دیا اور کہا ہے کہ مذاکراتکے دوبارہ شروع کرنے کے ابھی بھی مواقع موجود ہیں۔

یہ بات میخائیل اولیانوف نے ہفتہ کے روز روسی "روس 24" ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 10 جون سے ویانا مذاکرات کی معطلی کو تین مہنے ہو چکے ہیں، مذاکرات کی معطلی ایک غلط فیصلہ تھا جو کہ یورپی یونین اور مغربی وفود کی طرف سے کیا گیا تھا اور ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
اولیانوف نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ 10 مارچ کو جوہری معاہدے کی مکمل واپسی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق معاہدے کے مسودے پر 99 فیصد سے زیادہ اتفاق کیا گیا تھا، اور صرف چند چھوٹے مسائل باقی رہ گئے تھے، جن پر بھی اتفاق رائے ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ویانا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے، یقیناً موجودہ حالات میں صورتحال مختلف ہے، خاص طور پر ایران کے بارے میں بورڈ آف گورنرز کی حالیہ قرارداد کے بعد، ایران کی طرف سے اس بار کم از کم ایک اور وقفہ ضرور ہوگا۔ لیکن مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونا چاہیے۔
اولیانوف نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے مواقع اب بھی موجود ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .