امام خمینی(رہ) اسلامی جمہوریہ ایران کی روح ہیں: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ آج انقلاب اور دین پر عوام کی دلچسبی یقیناً انقلاب کے پہلے دن سے زیادہ ہے اور اگر کوئی اس بات کو سمجھناچاہتا ہے شہید سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں عوام کی شرکت پر ایک نظر ڈالے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ بانی انقلاب کی رحلت کی 33 ویں برسی کے موقع پر امام خمینی کے مزار میں عظیم الشان اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کا پروگرام آج بروز ہفتہ مطابق 4 جون  صبح 9 بجے حضرت امام خمینی (رہ)  کے حرم مطہر میں آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج انقلاب اور دین پر عوام کی دلچسبی یقیناً انقلاب کے پہلے دن سے زیادہ ہے اور اگر کوئی اس بات کو سمجھناچاہتا ہے شہید سلیمانی کے جنازے میں لاکھوں عوام کی شرکت پر ایک نظر ڈالے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امام خمینی کی شخصیت کے بہت سے پہلو ابھی ناشناختہ ہیں۔ یعنی انقلاب کی موجودہ نسل، خاص کر ہماری نوجوان نسل، ہمارے عزیز امام خمینی کو صحیح طرح سے نہیں پہچانتی، امام خمینی کی عظمت سے واقف نہیں ہے، امام خمینی کا موازنہ مجھ ناچیز جیسے لوگوں سے کرتے ہیں جبکہ فاصلہ بہت زیادہ ہے، کہکشاؤں جتنا فاصلہ ہے۔

ایرانی قائد نے کہا کہ امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔ امام خمینی کے درس، دوسرے قدم میں ملک چلانے کا فکری منبع یا سافٹ ویئر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو امام خمینی کی شخصیت سے آگاہ کرنا اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے مستقبل میں صحیح طریقے سے ملک چلانے میں ان کی مدد ہوگي۔ امام خمینی صرف کل کے امام نہیں ہیں، آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کل کے بھی امام ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہماری نوجوان اور ذہین نسل کو، جو اس انقلاب کے دوسرے قدم کی قومی اور انقلابی ذمہ داری سنبھالنے والی اور ملک کے مستقبل کا مینیجمینٹ کرنے والی ہے، ایک صحیح سافٹ ویئر (فکری ماڈل) کی ضرورت ہے تاکہ وہ انقلاب کے راستے پر صحیح طریقے سے چل سکے۔ ایک اطمینان بخش اور جامع سافٹ ویئر جو اس کی مدد کر سکے، یہ سافٹ ویئر جو اس کی رفتار بڑھانے والا اور مدد کرنے والا ہو ہو سکتا، بلکہ بعض مواقع پر تغیر لانے والا ہو سکتا ہے، امام خمینی کے دروس سے عبارت ہے۔ وہ درس جو امام خمینی کی گفتار میں بھی اور ان کے کردار میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بتایا کہ عظیم امام اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں اور اگر اس روح کو اسلامی جمہوریہ سے نکالا جائے اور نظر انداز کیا جائے تو اس کا نقش دیوار پر باقی رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امام کے بارے میں پہلا نکتہ عظیم ترین انقلاب کی قیادت ہے۔ اسلامی انقلاب سب سے مشہور انقلاب ہے فرانس کا انقلاب 1789تھا اور  اور سوویت کا انقلاب 1917 میں  ہے لیکن اسلامی انقلاب ان دونوں سے بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 43 سالوں کے اندر ملک میں تقریباً 50 انتخابات ہوئے، لوگ منتخب کرتے اور ووٹ دیتے ہیں اور یہی انقلاب کی عظمت ہے، امام ایسے انقلاب کے قائد تھے اور اسلامی انقلاب انسان کے مادی پہلوؤں اور انسان کی روحانیت دونوں پر توجہ دیتا ہے۔

ایرانی قائد نے کہا کہ امام خمینی (ع) کی تمام سرگرمیوں کی بنیاد "قیام للہ" تھی اور تمام ادوار میں "قیام للہ"  کا مقصد، حق، انصاف اور روحانیت کی ترویج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مکتب ٹھیک ہے، نقشہ درست ہے، راستہ درست ہے، لیکن ہم صحیح راستے پر جانا چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی جڑ ظلم کے خلاف ہے اور ظالم بھی اپنی مخالفت کرتا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ عوام اپنے نظام کے خلاف احتجاج کریں لیکن دشمن کا حساب کتاب ہمیشہ کی طرح غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن غلطی سے سوچتا ہے کہ عوام اور اسلامی نظام کے درمیان تعاون پر خلل ڈال سکتا ہے جبکہ اسلامی جمہوری ایران کے لیے لوگ بہت اہم ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی مشیر غدار ایرانی ہیں جو انہیں غلط مشورے دیتے ہیں اور وہ نہ صرف اپنے ملک بلکہ امریکیوں کے ساتھ بھی غداری کرتے ہیں کیونکہ وہ انہیں صحیح علم کے بغیر غلط مشورہ دیتے ہیں اور بالاخر وہ ناکام ہوں گے اور ملک کے اندر بھی کچھ سادہ لوح لوگ ہیں جن باتوں کو قبول کرتے اور دہراتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ یونان کے ساحل سے ایرانی تیل چوری کیا جاتا ہے، اسلامی جمہوریہ کے بہادر ہیرو اس اقدام کی تلافی کرتے ہیں اور دشمن کے تیل بردار بحری جہاز کو حراست میں لیتے ہیں اور ایران مخالف میڈیا ایران پر چوری کا الزام لگاتے ہیں! تم نے ہمارا تیل چوری کیا، ہم نے تم سے واپس لیا، واپس لینا چوری نہیں، آپ چور ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .