4 جون، 2017، 11:56 AM
News ID: 3469221
T T
0 Persons
بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی آج ٢٨ویں برسی منائی جارہی ہے

تہران - ارنا - آج اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی انقلاب کے عظیم مجاہد اور بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی ٢٨ویں برسی تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں منائی جارہی ہے.

اسلامي انقلاب كے قائد حضرت امام خميني (رہ) تين جون 1989ء كو ستّاسي برس كي عمر ميں انتقال كر گئے تھے.

اس دن كي مناسبت سے لاكھوں ايراني اور غير ملكي مہمان مرحم قائد انقلاب كي برسي ميں شركت كيلئے تہران ميں موجود ہيں. ملكي اور غيرملكي مہمان امام خميني (رہ) كي برسي كے اجتماع ميں شركت كريں گے.

پروگرام كے مطابق، برسي كے اجتماع سے امام خميني (رہ) مطہر بارگاہ كے انتظاميہ كے سربراہ سيد حسن خميني مہمانوں كا خيرمقدم كريں گے جس كے بعد سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي اجتماع موجود لاكھوں افراد سے خطاب كريں گے.

ہر سال ايران كے ہمسايہ اور ديگر ملكوں سے ہزاروں كي تعداد ميں لوگ رضاكارانہ طور پر امام خميني(رہ) كي برسي ميں شركت كے ليے آتے ہيں اور اس سال ستائيسويں برسي كے پروگرام ميں كئي لاكھ ملكي اورغير ملكي مہمان شريك ہوں گے.

274**