3 جون، 2020، 12:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83809705
T T
0 Persons
امام خمینی نے ظاہر کیا کہ سپر پاورز کمزور اور شکست خوردہ ہیں

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے آج بروز بدھ بانی انقلاب حضرت امام خمینی کے انتقال کی 31 ویں سالگرہ کی مناسبت سےتقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی نے ظاہر کیا کہ سپر پاورز کمزور اور شکست خوردہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی قائد انقلاب نے بدھ کے روز بانی انقلاب کے انتقال کی 31 ویں برسی کے موقع پر براہ راست سرکاری ٹی وی چینل سے عوام سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی مختلف انداز میں منائی جا رہی ہے البتہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ برسی کس طرح منائی جا رہی ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کے افکار ونظریات ہم میں زندہ ہیں اور اسے زندہ رہنا چاہئیے اور ہمیں ان کی تعلیمات پرعمل کرنا چاہئیے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے حضرت امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کا جذبہ اسلامی تحریک  کے آغاز سے شروع نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ پہلے سے موجود تھا۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی (رح) بہت سی خوبیوں اور خصوصیات کے حامل تھے تاہم ان میں سے ایک ان کی انقلابی فکراور بیداری پیدا کرنے کی سوچ تھی۔

انہوں نے صرف انقلاب اسلامی کے موقع پر تبدیلیاں پیدا نہیں کیں بلکہ ایام نوجوانی سے ہی حضرت امام خمینی (رح)  تبدیلیوں اور بیداری پیدا کرنے کےدرپے تھے۔

حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے گفتار سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے بیداری پیدا کی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اصل مسئلہ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ گفتگو کا مسئلہ ہے حضرت امام خمینی (رہ) ارتحال کے سالہا گزرنے کے بعد آج بھی  ہمارے درمیان زندہ ہیں اور ہم ان کے معنوی حضور سے مستفیض اور مستفید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے ظاہر کیا کہ کہ سپر پاورز کمزور اور شکست خوردہ ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر کے آخری حصے میں اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کی فرنٹ کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی حالیہ واقعات امریکہ کی پوشیدہ حقیقتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنے ٹیکنا اور اس کا قتل کرنا اور اس منظر کو کئی دیگر پولیس افسران کے ذریعہ دیکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ وہی کام ہے جو امریکی حکومت نے اس سے قبل افغانستان ، عراق ، شام اور ویتنام کے ساتھ کیا ہے۔

انہوں نے آج امریکی عوام کے نعرے "سانس نہیں لے سکتےہیں"  کو تمام مظلوم اقوام کی بات قرار دیتے ہوئے مزید کہا یقینا امریکہ دنیا میں ان کے طرز عمل سے بدنام ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بتایا کہ کرونا کی روک تھام کیلیے امریکہ میں کمزور انتظامیہ کی وجہ سے بہت افراد جاں بحق ہو گئے اور اب بھی بے شرمی سے پولیس کے ذریعے سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد ہی انسانی حقوق کی حمایت کے دعوے بھی کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امام خمینی کی سالگرہ کی تقریب ہرسال امام خمینی کے حرم مطہر میں آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب کے ساتھ منائی جاتی تھی جو رواں سال کرونا کے پھیلنے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے.

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .