یہ بات علی باقری کنی جنہوں نے اوسلو کا دورہ کیا ہے ، ناروے کے سرکاری ٹی وی چینل NRK کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت کی وضاحت کرنے کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی پرامن نوعیت پر زور دیا۔
انہوں نے ایران پر صیہونی حکومت کے ممکنہ فوجی حملے پر ایران کے ردعمل کے بارے میں اس ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صیہونی حکومت صرف خواب میں ایران پر حملہ کرنے کا تصور کر سکتی ہے اور اگر وہ ایسا خواب دیکھے تو کبھی بھی ایسے خواب سے بیدار نہیں ہوں گی!
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ