انہوں نے صيہوني حكومت كي فلسطينيوں پر مسلسل ظلم اور بربريت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ 69 سال كے دوران فلسطيني عوام دنيا بھر ميں ہر سال صيہوني حكومت كے قيام كے حوالے سے يوم نكبت مناتے ہيں جس ميں وہ اپنے نفرت اور غصہ بيان كرتے ہيں.
صيہوني حكومت كي مختلف سازشوں كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ صيہونيوں نے ابتدا سے ليكر اب تك مقبوضہ فلسطين ميں اسلامي شناخت كو ختم كرنے كي كوشش كي ہے جس ميں ناكام ہوئي ہے.
انہوں نے صيہوني حكومت كي توسيع پسندانہ پاليسي پر اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ صيہوني فلسطينيوں كو مغربي كنارے سے بھي بے دخل كرنا چاہتے ہيں جس ميں وہ مسلسل غير قانوني آباد كاري كي پاليسي جاري ركھے ہوئے ہيں.
غزہ پر صيہوني حكومت كي طرف سے مسلسل جارحيت كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ بدقسمتي سے اسلامي دنيا اپني انكھ غزہ ميں مظلوم عوام كي مشكلات اور خطرات پر بند كئے ہوئي ہے جس كي وجہ سے صيہوني حكومت مسلسل اپني ظالمانہ پاليسي جاري ركھتے ہوئے پورے غزہ كو سيل كيا ہوا ہے جس كي وجہ سے غزہ ميں خوردو نوش، دوائياں اور ديگر ضروري اشياء كي كمي سے عوام كو پريشاني كا سامنا ہے.
انہوں نے كہا كہ بے شك صيہوني ناجائز حكومت كے قيام ميں برطانيہ، امريكہ اور ديگر يورپي ممالك كي حمايت حاصل تھي جس كي وجہ سے صيہونيوں نے فلسطينيوں كو ايك عرصہ كے دوران بے دخل كر كے اپني ناجائز حكومت قائم كرنے ميں كاميابي حاصل كي ہے.
اسلامي دنيا ميں اسلام اور شعور كي بيداري پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي ممالك فلسطين كي آزادي كے لئے اپنا كردار ادا كرنا چاہيئے .
*1*271**
مقبوضہ فلسطین میں یوم نکبت زور و شور سے منایا جاتا ہے: برطانیہ میں متعین فلسطینی سفیر
13 مئی، 2017، 9:53 PM
News ID:
3455406

لندن - ارنا - برطانیہ میں تعیینات فلسطینی سفیر مانوئل حساسیان نے مقبوضہ فلسطین پر ناجائز صیہونی حکومت کے قبضہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1948 میں جب صہیونی حکومت معرض وجود میں آئی تو انہی دنوں میں 9لاکھ سے زائد فلسطینی باشندے اپنی مادری سرزمین سے بزور اسلحہ سے بے دخل کئے گئے.