28 جون، 2017، 6:46 PM
News ID: 3472760
T T
0 Persons
سعودی اور صیہونی حکمران ایران سے خوف زدہ ہیں: بھارتی تجزیہ کار

نئی دہلی - ارنا - بھارت کے انگریزی جریدے 'ھاڑد نیوز' کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری کی لہر اور علاقائی مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط پوزیشن کے پیش نظر سعودی عرب اور غاصب صہیونی حکمران خوفزدہ ہیں.

ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 'سانجے کپور' نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے وہابیت کی انتہاپسندانہ سوچ کو فروغ دے رہا ہے اور مختلف گروپوں کی حمایت کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کی شرح میں مزید اضافہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور جابر صہیونی حکمرانوں نے اسلامی ممالک بالخصوص مشرق وسطی میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کے اتحادیوں سے مل کر قطر کو تنہا کرنے کا منصوبہ بنایا جس کا واحد مقصد خطے میں ایران کو روکنا ہے.

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت بھی ایران سے اس لئے خوف زدہ ہے کہ وہ خطے میں اسرائیل کے خلاف عناصر اور گروہوں کو مدد کررہا ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت اپنی بقاء کیلئے خطرہ سمجھتا ہے.

قطر کے خلاف سعودی عرب اور ان کے اتحادی عرب ممالک کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا یقینا سعودی عرب کی قطر کے خلاف پالیسی کامیاب نہیں ہوگی کیوں کہ ایران، ترکی سمیت دیگر ممالک قطر کی حمایت کررہا ہے اور ان کو ضروری اجناس اور اشیاء فراہم کررہے ہیں.

انہوں خطے میں اختلافات کو ہوا دینے والی امریکہ کی پالیسیاں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا قطر کو دیوار پر لگا دینے کی سعودی پالیسی امریکہ کے اشاروں سے بنائی گئی ہے.

١*٢٧٤**