فلسطين كا اسلامي جہاد تنظيم كے سينئر ركن ابراہيم النجار نے ارنا نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہاہے كہ انقلاب اسلامي كي وجہ سے مزاحمتي محاذ كو صہيوني طاقت سے مقابلہ كرنے كے لئے تقويت ملي.
انہوں نےانقلاب اسلامي كا 38 ويں سالگرہ كے موقع پر ايران كے رہبر اعلي ايت اللہ خامنہ اي اور ايراني عوام كو مبارك باد ديتے ہوئے كہاہے كہ ايران ميں ہمارے بھائي فلسطين كا مقبوضہ سرزمين كو دشمن سے مقابلہ كيلئے اصل محاذ جنگ اور جہاد كا مركز سمجتھے ہيں اور ان كا اس بات پر يقين ہے كہ فلسطين ميں كاميابي اسلام كي كاميابي ہے.
انہوں نے صوايني طاقت كي توسيع پسندانہ عزائم كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہاہے كہ اس ميں كوئي شك اور شبہ نہيں ہونا چاہئے كہ صيہوني حكومت فلسطيني سرزمين پر مكمل كنٹرول حاصل كرنے كے بعد پورے اسلامي خطے پر قبضہ كرنے چاہتاہے.
اسلامي جہاد تنظيم كے سينئر ركن نے اسلامي انقلاب كا فلسطين پر مثبت اثرا كے بارے ميں كہاہے كہ ايراني انقلابي رہنماؤں نے ايران ميں اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعدمسئلہ فلسطين كواجاگر كرنے كے لئے كوئي بھي كوشش سےدريغ نہيں كيا.
حماس كے ايك سينئر رہنما اسماعيل رضوان نے بھي ايراني اسلامي انقلاب كا فلسطين پر اچھي اثرات كے بارے ميں كہاہے كہ صہيوني حكومت سے مقابلہ كے لئےفلسطيني مزاحمتي تحريك كو ہميشہ انقلاب اسلامي ايران كي حمايت سے تقويت ملتي ہے.
انہوں نے كہا كہ ہم اميد كرتے ہيں كہ ديگر اسلامي ممالك ايران كي طرح صيہوني حكومت سے مقابلہ كے لئےاور قدس شريف كي جلد سے جلد آزادي كے لئے ہمارے ساتھ ديں.
فلسطين كي آزادي كے لئے خلق محاذ كے مركزي كميٹي ركن كايد الغول نے كہاہے كہ اسلامي انقلاب فلسطيني اور دنيا بھر كے مظلوم عوام كے دل ميں ظالم اور طاقتور سے مقابلہ كے لئے ايك اميد كي كرن ہے.
انہوں نے كہا كہ انقلاب اسلامي ايران كي حمايتوں كي وجہ سے صيہوني طاقت اور امريكہ ايران سے ہميشہ خوف زدہ ہے.
274**
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی رائے: مسئلہ فلسطین انقلاب اسلامی کی وجہ سے ہمیشہ زندہ ہے
9 فروری، 2017، 3:11 PM
News ID:
3411270

غزہ - ارنا - فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مختلف گروہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انقلاب اسلامی ایران نے مسئلہ فلسطین کو دشمن کی مختلف سازشوں کے باوجود ہمیشہ کے لئے زندہ رکہا ہے.