ایرانی صدر کا فضائی آلودگی کے مسئلے کے حل پر زور

تہران - ارنا – ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کے آلودگی اور دھول کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مطلوبہ نتیجہ حاصل ہوگا۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی صدر نے 29 مئی کو عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ملک سے مخصوص نہیں ہے اور سرحدوں کو عبور کرتی ہے، آج دھول سے نمٹنا ایک مشترکہ علاقائی مطالبہ بن چکا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر پورا اتریں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے 20 مئی کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دھول کے ذرات کی جڑ پڑوسی ممالک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فکر حکومت کی فکر ہے، اس سلسلے میں صدر مملکت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے سربراہ کو اس مسئلے کے حل کے لیے خصوصی حکم جاری کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .