یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز طالبان کے وزیر خارجہ امیرخان متقی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل اور دیگر شہروں میں بم حملوں کی ایک لہر آئی ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
امیرعبداللہیان نے ان حملوں پر افغان عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کابل میں ایرانی سفارتخانے اور ہرات، مزار شریف، قندھار اور جلال آباد میں ملک کے جنرل قونصل خانوں کو ممکنہ خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں ایرانی سفارتی مشن کی حفاظت کے لیے مکمل حفاظتی اقدامات کرے۔
امیر خان متقی نے اپنے ہم منصب کو یقین دلایا کہ ایرانی مشنز کی حفاظت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور افغانستان کے تعلقات اہم ہیں اور دونوں ممالک کے دشمن ان تعلقات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں ایرانی سفارتی مشن کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
متعلقہ خبریں
-
قابضین افغانستان میں نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں: ایران
تہران، ارنا - افغان امور میں ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ قابضین اپنے دہشت گرد کرائے…
-
کابل کی ایک مسجد میں خوفناک دھماکہ؛ 10 افراد شہید اور 15 زخمی ہوگئے
تہران، ارنا- افغان میڈیا نے جمعہ کی شام کو کابل میں "خلیفہ صاحب" مسجد اور خانقاہ میں ایک ہولناک…
-
ایرانی وزیر داخلہ نے طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ کو مسترد کردیا
تہران، ارنا – ایرانی وزیر داخلہ نے طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپ کو مسترد کرے ہوئے کہاہے کہ سرحدوں…
-
داعش نے مزار شریف کے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
تہران، ارنا - علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے مزار شریف پر خودکش حملے…
آپ کا تبصرہ