یہ بات حسن کاظمی قمی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ افغانستان کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابضین اپنے دہشت گردوں کی مدد سے افغانستان میں نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان حکمران تمام قومی صلاحیتوں اور افغان ذہین افراد کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک میں سلامتی قائم کرنے کی کوشش کریں۔
انتہا پسند شیعہ اور سنی پر رحم نہیں کرتا ہے: ایرانی سفارتخانہ
کابل میں قائم ایرانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کابل میں خلیفہ مسجد پر دہشتگردانہ حملے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انتہا پسند تحریک کسی مسلمان پر رحم نہیں کرتی، خواہ وہ شیعہ ہو یا سنی۔
ایرانی سفارتخانے نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پیج میں گزشتہ روز کابل میں خلیفہ مسجد پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے اور افغان عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ