ہرات ٹائمز اخبار نے 30 سے زائد شہدا اور زخمی ہونے والوں کی اطلاع دی ہے۔
افغان میڈیا کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ افغان صحافی "روح اللہ علی" نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ ایک اور افغان صحافی "تاج الدین سروش" نے یہ تعداد 300 سے زائد بتائی ہے، لیکن سرکاری ذرائع نے اب تک اس تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں 400 سے 500 افراد موجود تھے۔
آماج نیوز نے ایک عینی شاہد کے مطابق کہا ہے کہ نے لوگوں کو متاثرین کو نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ طالبان نے اب تک اس حوالے سے اظہار رائے نہیں کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ