ارنا رپورٹ کے مطابق، پرتگال کے ابولا میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں پورٹو کے ایرانی اسٹرائیکر مہدی طارمی کے رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے کی خبر دی اور پرتگالی لیگ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔
اس میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان میں روزہ رکھنے نے طارمی کی طقت کو گول کرنے کیلئے کم نہیں کیا؛ اس ایرانی کھلاڑی نے گزشتہ دو لیگ میچوں میں چار بار گول کیا اور بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس مہینے میں ابھی ایک کھیل باقی ہے، اور جیسا کہ پورٹو کے ہیڈ کوچ "سرجیو کونسیسائو" نے پیشین گوئی کی تھی، ٹیم کے دو مسلمان کیھلاڑی طارمی اور "زایدو سانوسی"، اپنی صلاحیتوں کو کھوئے بغیر گیمز کو سنبھالنے اور اپنا بہترین مظاہرہ کرنے کے قابل ہیں۔
کونسیسائو نے اس سلسلے میں اپنے مسلمان کیھلاڑیوں کی مکمل حمایت کی اور ان کے روزے رکھنے کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ پورٹو فٹ بال ٹیم اس وقت پرتگالی لیگ میں 82 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اسپورٹنگ لزبن بھی 73 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ