ایرانی کالچر ہاوس کی شرکت سے پاکستان میں اسلامی فن پاروں کی نمائش کا افتتاح

تہران، ارنا - رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم ایرانی کلچر کی شرکت کے ساتھ اسلامی فنون کی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم ایرانی کلچر کی شرکت کے ساتھ اسلامی فنون کی ایک نمائش کا شخصیات، فنکاروں، میڈیا کے کارکنوں اور فن سے محبت کرنے والوں کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اسلامی فنون کو متعارف کرنا ہے۔

ایرانی کالچر ہاوس کی شرکت سے پاکستان میں اسلامی فن پاروں کی نمائش کا افتتاح

اس نمائش میں پاکستان کے مشہور مصور "عظیم اقبال" اور راولپنڈی میں رہنے والے خطاط "خواجہ محمد حسین" کے 60 سے زائد فن پاروں کے ساتھ ساتھ ایرانی دستکاری مصنوعات کی نمائش کی گئی۔

اس نمائش کی افتتاح تقریب میں ایرانی کلچر ہاوس کے سربراہ فرامرز رحمان زاد، پنجاب کے آرٹس کونسل کے سربراہ وقار احمد، پاکستانی اسکرین رائٹر اور ہدایت کار  محترمہ 'ناہید منظور' اور مشہور مزاح نگار مسعود خواجہ نے شرکت کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .