رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے پنجاب میں واقع شہر لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ "جعفر روناس" اور مشہور پاکستانی خطاط "عرفان قریشی" نے آج بروز منگل کو ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون بشمول شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشہور ایرانی اور پاکستانی خطاطوں کے کاموں کی مشترکہ نمائش کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔
دراین اثنا قریشی نے مشہور ایرانی فنکاروں کیساتھ پاکستان خطاطی ایسوسی ایشن کے تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی خطاطوں کے چالیس کاموں کو محفوظ رکھنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم ان قیمتی اور خوبصورت کاموں کو اگلے ماہ کی نمائش میں ایرانی خطاطوں کے فن کو متعارف کرانے کے لیے استعمال کریں گے۔
انہوں نے 18 نومبر کو یونیسکو کی طرف سے اسلامی فنون اور ٹیکنالوجی کے عالمی دن کا نام رکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے لاہور کے الحمرا آرٹ سنٹر میں بصری فنون کی مشترکہ نمائش کی تجویز پیش کی جس کا جعفر روناس نے خیر مقدم کیا۔
پاکستانی فنکار نے 2022ء کے اوائل میں پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کی جانب سے "صریر خامہ 2" کے عنوان کے تحت ایک بین الاقوامی خطاطی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور اس کانفرنس میں ایرانی خانہ فرہنگ کی شرکت کی دعوت دی۔
لاہور میں ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے پاکستان کی خطاطی ایسوسی ایشن کیساتھ تعاون کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خانہ فرہنگ پاکستانی فنکاروں کا دوسرا گھر ہے اور ہم پنجاب میں تمام فنکاروں اور ثقافتی کارکنوں کی حمایت کرتے ہوئے ان سے تعاون کریں گے۔
انہوں نے ایرانی اور پاکستانی خطاطوں کی مشترکہ ایسوسی ایشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کا پاکستانی خطاطی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نے خیر مقدم کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ