ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں درج ہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ ایک اہم عالمی ادارے کے ڈائریکٹر ہیں اور توقع یہ ہے کہ ان کے بیانات ہمیشہ ہیشہ ورانہ، سیاست سے دور اورغیرجانبدارانہ ہوں لیکن رافائل گروسی صاحب کے بعض باتوں میں یہ خصوصیات پائی نہیں جاتیں اور اب یہ تشویش لاحق ہے کہ عالمی توانائی کی عالمی ایجنسی غیرجانبداری کے راستے سے منحرف اور اپنے پیشہ ورانہ اعتبار کو داؤ پر لگا دے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ گروسی نے جاپان میں جاری ہونے والے اپنے متنازعہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ تہران اس بات کو ثابت کرے کہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا نہیں چاہتا حالانکہ گروسی سب سے بہتر جانتے ہیں کہ آئی اے ای اے کی کل معائنہ کاریوں کا چوتھا حصہ ایران میں انجام پا رہا ہے جبکہ ایران کی ایٹمی تنصیبات دنیا کی 3 فیصد تنصیبات پر مشتمل ہیں۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے بیان میں آیا ہے کہ ہر عقلمند انسان یہ بات جانتا ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو اس وقت تک بری ہونا ابتدائی ترین اصول ہے اور الزام عائد کرنے والے شخص کو ہی اپنے ثبوت پیش کرنا ہوتے ہیں
اس بیان میں آیا ہے کہ اس کے باوجود ایران بارہا اپنے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کو ثابت کرچکا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اس قسم کے متنازعہ بیان رافائل گروسی کے عہدے کو زیب نہیں دیتے اور ایسے بے بنیاد دعووں کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ