افریقہ کے ساتھ تعلقات میں فروغ، تہران کی ترجیحات میں شامل، نائب صدر عارف

تہران/ ارنا- نائب صدر محمد رضا عارف نے بتایا ہے کہ آئندہ چند مہینے میں ایران اور افریقہ اقتصادی تعاون اجلاس اور اسی طرح ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا جائے گا۔

نائب صدر نے تہران میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مغربی ممالک اپنے جھوٹے نعروں کے برخلاف ترقی پزیر ممالک اور عالمی اداروں کو دھونس دھمکی کے ذریعے مرعوب اور اپنی ظالمانہ پالیسیوں کو نافذ کرنا چاہتے ہیں جس کا بھرپور مشاہدہ غزہ، لبنان اور فلسطین میں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اس دور میں بھی آزاد ممالک کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔

محمد رضا عارف نے افریقی ممالک کے سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے افریقہ کو قدیم تہذیب اور قدرتی ذخائر سے مالامال قرار دیا اور کہا کہ ایران افریقی ممالک کی جانب برادرانہ نگاہ رکھتے ہوئے تجارتی، معاشی، زرعی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی بنیادوں پر تعاون، اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے اور اسی موضوع کے پیش نظر آئندہ چند مہینے کے اندر ایران-افریقہ اقتصادی اجلاس اور اسی طرح ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ افریقی ممالک کے اعلی سطحی وفود اس نمائش میں شرکت کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کرچکے ہیں جہاں انہیں ایران کی ترقی، گنجائشوں اور وسائل سے آشنائی کا موقع فراہم ہوگا۔

افریقہ کے ساتھ تعلقات میں فروغ، تہران کی ترجیحات میں شامل، نائب صدر عارف

افریقہ کے ساتھ تعلقات میں فروغ، تہران کی ترجیحات میں شامل، نائب صدر عارف

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .