13 اپریل، 2022، 7:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84715565
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے آج بروز بدھ کو اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "فواد حسین" کچھ دیر پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے والے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے آج ایک کانفرنس کے دوران، عراقی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے متعلق بات کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عراقی وزیر خارجہ کا رواں ہفتے کے آخری دنوں میں سے ایک تہران پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے اعلی قومی سلامتی کے مشیر"قاسم الاعراجی" اور عراقی وزارت داخلہ کی انٹیلی جنس سروس کے قائم مقام "احمد ابو رغیف"، اس دورے میں فواد حسین کا ساتھ دیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .