کمالوندی رپورٹ پیش کرنے کیلیے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن میں شرکت کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا کہ ایٹمی ادارے کے ترجمان 'کمالوندی' اس کمیشن کے اراکین کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن میں شرکت کریں گے۔

 یہ بات ابراہیم رضایی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے ترجمان' بہروز کمالوندی' آج بروز منگل قومی سلامتی کمیشن میں شرکت کریں گے اور تازہ ترین جوہری مسائل پر رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نمائندوں کے سوالات کا جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تبدیلیاں اور بعض مغربی ممالک کی جانب سے اس ملک کے لیے پیدا کردہ مسائل آج کے اجلاس کا ایک اور موضوع ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .