تہران (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے فوج کے کمانڈر انچیف کے حوالے سے کہا ہے کہ میجر جنرل موسوی نے تاکید کی ہے کہ اگر صیہونی حکومت سے کوئی غلطی سرزد ہوئی تو وہ ضرور اس کا خمیازہ بھگتیں گے اور ایران کی مسلح افواج کا جواب فیصلہ کن ہوگا۔