3 اپریل، 2022، 9:37 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84703260
T T
0 Persons

لیبلز

شامی صدر اور سلطنت عمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا – ذرا‏‏‏ئع ابلاغ کے مطاب گزشتہ رات شامی صدر نے عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ذرائع ابلاغ نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ شام کے صدر 'بشار اسد' اور عمان کے سلطان ' ہیثم بن طارق آل سعید' نے ایک ٹیلی فون  رابطے کےدوران دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی 'سانا' کے مطابق بشار الاسد اور ہیثم بن طارق آل السعید نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر کے دونوں ممالک کے عوام اور عرب اور اسلامی اقوام کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں شام اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جو مختلف شعبوں میں نمایان پیش رفت ہوئی ہے، پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس ٹیلی فونک کال میں تعاون کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے افق کھولنے کے مقصد کیلیے مشترکہ کام کے تسلسل پر زور دیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے گزشتہ فروری میں شام کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم ملاقات اور [شام جیسے عرب ممالک کے ساتھ] بات چیت کے بارے میں پر امید ہیں اور ہمارے خیال ہے کہ واحد صحیح راستہ عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .