ترجمان وزارت خارجہ : خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اصل خطرہ غیر علاقائی  طاقتوں کی مداخلت

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ، غیر علاقائی طاقتوں کی فوجی موجودگی، ان کے فوجی اڈے اور صیہونی حکومت، بد امنی کی اصل وجہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کویت میں خلیج فارس تعاون کونسل کے 45ویں اجلاس کے اختتامی بیان میں ایران سے متعلق شقوں کو غیر تعمیری اور ناقابل قبول قرار دیا اور ان بیانات اور دعووں کے  اعادے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم اور اصولی موقف پر زور دیتے ہوئے تین ایرانی جزیروں ابو موسی تنب بزرگ اور تنب کوچک کو ایران کی سرزمین کا ایک لازمی و ابدی حصہ قرار دیا ۔

بقائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائلی طاقت سمیت  دفاعی اور فوجی  کے بارے میں کئے جانے والے دعووں کومسترد کرتے ہوئے  زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صلاحیت ایران کی دفاعی حکمت عملی کے تحت ہے اور اس سے ایران کے قومی دفاع کو یقینی بنایا جاسکے۔ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے حقیقی خطرہ غیر علاقائی  طاقتوں کی فوجی موجودگی، ان کے فوجی اڈے، نیز اسلامی ملکوں کے لئے اصل خطرہ صیہونی حکومت ہے جو ایک اسلامی ملک پر جارحیت ، غاصبانہ قبضے اور نسل کشی سے وجود میں آئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .