28 مارچ، 2022، 11:19 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84698155
T T
0 Persons

لیبلز

بائیڈن نے روسی حکومت کی تبدیلی سے متعلق اپنے بیان سے پسپائی اختیار کی

تہران، ارنا - امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی حکومت کی تبدیلی سے متعلق اپنے بیان سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا ہے۔

ارنا نیوز ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز ایک رپورٹر کے سوال، کیا وہ میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں ہیں، کے جواب میں کہا کہ نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے ہفتہ کی رات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک تقریر میں روس میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ”خدا کا واسطہ ہے یہ شخص اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔

 امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین پر حملہ روس کی تزویراتی ناکامی ہے، جنگ مسلط کر کے روس نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ایک طویل جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے ایک بار پھر یوکرینی عوام کا حامی ہونے کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک انچ بھی نیٹو کی سر زمین پر آگے بڑھنے کا مت سوچے، ایسا ہوا تو اتحادی پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔

سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ بائیڈن کی پیوٹن پر سخت ترین تنقید اور روس کے بارے میں امریکی نقطہ نظر میں تبدیلی کی علامت ہے۔

اس سے پہلے امریکی حکام نے کہا تھا کہ وہ روس میں حکومت کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتےہیں۔

بائیڈن کے بیانات کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک الگ بیان میں کہا کہ بائیڈن کا مطلب روسی نظام کی تبدیلی نہیں تھا۔

امریکی سینیٹر جیم ریش نے اتوار کے روز سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں بائیڈن کے روس مخالف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک خوفناک غلطی تھی۔

انہوں نے روس میں حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے اپنی تقریر میں ایک "خوفناک غلطی" کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .