13 مارچ، 2022، 11:15 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84681861
T T
0 Persons

لیبلز

میکرون کا پیوٹن کیساتھ جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا - رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی فون پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جوہری معاہدے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

رائٹرز کے حوالے سے فرانس کے ایک صدارتی اہلکار نے کہا کہ میکرون نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں پیوٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ ویانا مذاکرات میں ضمانت اور معاہدے تک پہنچنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تعاون کرے۔

فرانسیسی صدر کے رہائشی محل ایلیسی کے اس اہلکار نے پیوٹن کے جواب اور روس کی پوزیشن کیلیے کوئی ٹائم لائن کا تعین کرنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ فرانسیسی صدارتی محل نے میکرون اور پیوٹن کی گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ویانا میں مذاکرات جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں یہ مذاکرات اہم اور نازک مراحل تک پہنچ چکے ہیں۔ مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ بات چیت مختلف شکلوں میں جاری ہے۔

مغربی فریقین کا خیال ہے کہ روس نے ابھی تک جوہری معاہدے کے حوالے  اپنا فیصلہ نہیں کیا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ حتمی نتائج کا انحصار امریکی سیاسی فیصلے پر ہے۔

ایران نے مذاکرات  کے حوالے سے اپنا حتمی نتیجہ اخذ کر کے اسے دوسری طرف پیش کر دیا ہے اور معاہدے کا دارومدار فریقین بالخصوص امریکہ کے فیصلے پر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .