امریکی عالمی مقابلوں میں چار نامور ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں کی شرکت

تہران، ارنا- ایران کے چار نامور کراٹے کھیلاڑیوں نے امریکہ میں منعقد ہونے والے 2022 ورلڈ کراٹے گیمز میں کوالیفائی کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ فیڈریشن نے 2022 ورلڈ کراٹے گیمز کا کوٹہ جیتنے والے افراد کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق "ذبیح اللہ پورشیب"، "سجاد گنج زادہ"، "بہمن عسگری" اور "حمیدہ عباسعلی" نے ان مقابلوں کا کوٹہ جیت لیا ہے۔

اسی بنا پر ذبیح اللہ پور شیب نے  -84 کلوگرام کی کیٹگیری میں، سجاد گنج زادہ نے +84 کلوگرام کی کیٹگیری میں، بہمن عسگری نے -75 کلوگرام کی کیٹگیری میں اور خاتون ایرانی کھیلاڑی حمیدہ عباسعلی نے +68 کلوگرام کی کیٹگیری میں برمنگھم میں منعقدہ ہونے والے عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے 2022 ورلڈ کراٹے گیمز میں ہر کسی وزن میں دنیا کے 8 کراٹے کھیلاڑی مقابلہ کریں گے؛ ان مقابلوں میں پانچ براعظموں میں 96 کراٹے کھیلاڑی حصہ لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مقابلے بین الاقوامی کمیٹی کے زیر احاطہ شعبوں میں منعقد ہوں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .