21 دسمبر، 2021، 8:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84585484
T T
0 Persons
ایرانی کھیلاڑیوں نے ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں 6 کانسی کے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی کراٹے کھیلاڑیوں نے قازقستان میں منعقدہ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کا تمام عمر کے زمروں (نوعمروں، نوجوانوں، امیدوں اور بالغوں) میں کاتا اور کمیٹی کی 2 کیٹیگریز میں 18 دسمبر کو قازقستان کے شہر الماتی کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔

منعقدہ ان مقابلوں کے انفرادی حصے میں "ابوالفضل شہرجردی" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

نیز کمیٹی کے حصے میں خاتون ایرانی کھیلاڑی "طراوت خاکسار" نے -55 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی مکمل مہارت کا جوہری دیکھاتے ہوئے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ "رزیتا علی پور" اور "لیلا برجعلی" نے -61 اور +68 کلوگرام کی کیٹگیریز میں دو کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

نیز ان مقابلوں کے مردوں کے حصے میںایرانی کھیلاڑیوں "پوریا اقدسی"، "نوربولت عادل بیک" نے -55 کلوگرام کی کیٹگیری میں دوکانسی کے تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ -75 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایران سے "علی اصغر آسیابری" ایک کانسی کا تمغہ اپنا نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .