22 دسمبر، 2021، 8:38 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84587663
T T
0 Persons
ایرانی کراٹے قافلے نے تمام زمروں میں ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی کراٹے قافلے نے قازقستان میں منعقدہ ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں تمام عمر کے گروپوں میں پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

رپورٹ کے مطابق، 2021 کی ایشین کراٹے چیمپیئن شپ مقابلوں کا تمام عمر کے زمروں (نوعمروں، نوجوانوں، امیدوں اور بالغوں) میں کاتا اور کومائٹ میں 18 دسمبر کو قازقستان کے شہر الماتی میں انعقاد کیا گیا اور آج بروز بدھ کو اختتام پذیر ہوئے۔

ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں تمام عمر کے زمروں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے دونوں حصوں میں شرکت کی۔

آخر میں، اور تمام عمر کے گروپوں میں، ایرانی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سونے، 10 چاندی اور 15 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

نیز قازقستان 11 طلائی، 8 چاندی اور 13 کانسی کے تمغوں کے ساتھ رنر اپ رہا اور جاپان 8 طلائی، 1 چاندی اور 1 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ایرانی کراٹے ٹیم نے تمام زمروں میں ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .