12 مارچ، 2022، 6:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84681222
T T
0 Persons

لیبلز

سفارت کاری ملکی معیشت کی خدمت کرتی ہے

مشہد، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارتکاری بدستور ملکی معیشت کی خدمت کرتی ہے اور نوجوان  شعبے میں نئی ​​سرحدیں اور افق متعین کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار"سعید خطیب زادہ" نے آج بروز ہفتے کو مشہد کی انوویشن فیکٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو نوجوانوں کی مدد کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا تاکہ سائنس کی سرحدیں انقلاب کے دوسرے مرحلے میں آگے بڑھیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ سائنس؛ اسلامی ایران کے عزت، طاقت اور فعالیت کا مظہر ہے جس کا ایک حصہ بھی معشیت کی رونقین بڑھنے میں مدد مددگار ثابت ہوگا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان مزید کہا کہ محکمہ خارجہ کے طور پر، ہم جدت طرازی کے مراکز میں سرگرم نوجوانوں اور اشرافیہ کی سفارت کاری کے ذریعے عالمی مقابلے کے میدان میں داخل ہونے میں مدد کریں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ جہاں بھی ملک کی حکومت اور عوامی ادارے نوجوانوں کی مدد کے میدان میں اترے ہیں، انہیں اس اعتماد کا جواب بہترین طریقے سے ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انوویشن مراکز کا آغاز ایک لائق تحسین اور قابل قدر اقدام ہے اور اس اقدام پر مشہد کی بلدیہ کو بھی سراہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں مشہد میونسپلٹی اور نائب صدر کے دفتر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت کے نتیجے میں اختراعی فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔  اس انوویشن فیکٹری گزشتہ سال 7 جنوری کا مشہد میں نفاذ کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبے خراسان رضوی کے گورنر جنرل  سے ملاقات، بیرون ملک پروفیسروں اور طلبہ کی انجمن سے ملاقات اور آزاد طلبہ یونین کے اجلاس میں شرکت؛ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مشہد کے ایک روزہ سفری منصوبوں میں شامل ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .