3 مارچ، 2022، 11:21 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84669268
T T
0 Persons
زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی فعال مزاحمت کی حکمت عملی سے ناکام ہوگئی: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا-  ایران سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ "فعال مزاحمت" کی حکمت عملی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کو جیسا کہ موجودہ انتظامیہ تسلیم کرتی ہے، ناکام بنا دیا۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علی شمخانی" نے آج بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

شمخانی نے مزید کہا کہ اگر ویانا مذاکرات ایک اچھے معاہدے کی طرف لے نہیں جاتے ہیں تو، موجودہ امریکی انتظامیہ یقینی طور پر سفارت کاری کے موقع کو بروقت استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بہت بعید مستقبل میں شکست محسوس کرے گی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ کیخلاف پابندیاں اٹھانے کے مقصد سے "علی باقری" کی قیادت میں مذاکرات دسمبر میں آسٹریا کے شہر ویانا میں شروع ہوئے تھے اور وہاں موجود فریقین کے مطابق مذاکرات کا یہ دور آخری مرحلے میں ہے اور اب صرف مغربی حکومتوں کے سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .