2 مارچ، 2022، 12:10 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84668124
T T
0 Persons
جوہری معاہدے کے یورپی ارکان اور امریکہ کی سفارتی مشاورت جاری

ویانا، ارنا - پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں شامل تین یورپی ممالک اور یورپی یونین کے وفود کے سربراہوں نے منگل کے روز ویانا میں امریکی وفد سے ملاقات کی۔

یہ بات برطانوی چیف مذاکرات کار اسٹفنی القاق نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات امریکی وفد کی رہائش گاہ ویانا کے ایمپریال ہوٹل میں ہوئی۔
اس سے قبل یورپی ٹروئیکا نے کوبرگ ہوٹل میں ایرانی وفد سے ملاقات کی جہاں پابندیوں کے خاتمے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔
مذاکرات، جن کا مقصد تہران پر عائد پابندیوں کو ہٹانا تھا، ایران کی بصیرت، ہمت اور سمجھوتے تک پہنچنے میں سنجیدگی کی بدولت نمایاں طور پر آگے بڑھے ہیں، حالانکہ اب وہ اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں کے نتائج کا انحصار امریکہ، تین یورپی ممالک (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) اور ایران کے حتمی فیصلے پر ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .