23 جنوری، 2022، 4:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84623998
T T
0 Persons
معذور ایرانی فنکار نے جاپانی میلے کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- جاپانی معذور فنکاروں کا عالمی میلہ ٹوکیو میں انعقاد کیا گیا جس میں ایران سمیت 40 ممالک کے فنکاروں نے شرکت کی جس کا موضوع "مسکراہٹ" تھا اور اس فیسٹیول کا پہلا انعام خاتون ایرانی فنکار کو دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس میلے کا جاپان میں قائم ایرانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا گیا جس میں جاپانی پارلیمنٹ کے رکن، فوکوکا صوبے کے شہر ناکاما کے میئر "کنجی فوکودا" سمیت شرکت کرنے والے ممالک، اداروں اور اسپانسرز کے متعدد فنکار اور نمائندوں اور جاپان سے منتخب فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس ایونٹ کے مختلف کیٹگریز کے فاتحین کا اعلان کرتے ہوئے، ایران کے شہر گرمسار سے تعلق رکھنے والی خاتون فنکار "مرضیہ ہوشمند" نے "دنیا کی مسکراہٹ" کے فن پارے سے  اس میلے کا ٹائٹل جیت لیا اور ان کو اس دور کا نقد انعام اور اعزاز سے نوازا گیا۔

معذور ایرانی فنکار نے جاپانی میلے کا ٹائٹل جیت لیا

باصلاحیت خاتون ایرانی فنکار نے میلے کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "میں بہت خوش ہوں کہ میری پینٹنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور میں اس خوشی اور مسکراہٹ کو دنیا کے تمام لوگوں کے لیے وقف کرنا چاہتی ہوں" 

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس فیسٹیول کے انعقاد اور جاپان میں ایرانی ثقافتی قونصلیٹ میں شامل افراد کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام "دنیا کی مسکراہٹ" پر توجہ دی گئی اور اسے منتخب کیا گیا، اور میں پوری دنیا کے لیے امن، دوستی، مہربانی اور مسکراہٹ کی خواہش کرتی ہوں، اور میں آپ سب کیلئے اور ایران اور جاپان کی دو عظیم قوموں کے لیے فخر اور صحت کی خواہاں ہوں۔ 
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .