31 اگست، 2021، 10:48 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84455311
T T
0 Persons
ایرانی خاتون شوٹر نے ایرانی قافلے کا ساتویں طلائی تمغہ جیت لیا

ٹوکیو، ارنا – معذور ایرانی خاتون سارہ جوانمردی نے 2021 کے پیرالمپکس مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایرانی دستے کے ساتھوین طلائی تمغے کو جیت لیا۔

ٹوکیو میں منعقدہ پیرالمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی ایرانی شوٹر 'سارہ جوانمردی نے پستول شوٹنگ مقابلوں ميں 10 میٹر کے حصے میں اپنے سات حریفوں کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

جوانمردی ان مقابلوں میں 239.2پوائنٹس کے ساتھ عالمی چیمپیئن بن گئی۔

جوانمردی نے پیرالمپک کھیلوں میں اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے  2016 میں ریو میں منعقدہ پیرالمپکس مقابلوں میں بھی دو طلائی تمغے حاصل کیے۔

قابل ذکر ہے یہ ایران کا ساتویں طلائی تمغہ ہے جس سے پہلے مہدی اولاد، وحید نوری، روح اللہ رستمی، محمدرضا خیراللہ زادہ ، امیر خسروانی و ہاشمیه متقیان نے 6 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .