عالمی پیرا اولمپک کمیٹی نے اپنے ایک مضمون میں ماضی میں ہونے والے پیرا اولمپک کھیلوں کے 50 دلکش اور پرکشش واقعات اور حیرت انگیز لمحات کا تعارف کیا جن شاندار لمحات کے تخلیق کاروں کی موجودگی ٹوکیو 2020 کے مقابلوں کو پرکشش اور دلکش بنا دے گی۔
ان ناموں میں معذور ایرانی والی بال ٹیم اور ایرانی معذور شوٹر خاتون زہرا نعمتی جو پیچھلے پیرا اولمپک مقابلوں میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں اور ٹوکیو گیمز میں اپنا تیسرا طلائی جیتنے کے درپے ہے، کے نام شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹوکیو پیرا اولمپکس کا ٹورنامنٹ 24 اگست سے 5 ستمبر تک جاپان میں منعقد ہوگا اور 62 کھلاڑیوں پر مشتمل ایرانی قافلہ ان مقابلوں کے لئے روانہ ہوگا۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ