5 جولائی، 2021، 4:58 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84394061
T T
0 Persons
"نور محمد آرخی" ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ایرانی قافلے کے پرچم بردار بن گئے

گرگان، ارنا- ایرانی شمالی صوبے گلستان سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی نور محمد آرخی جو بصارت سے محروم ہیں، ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ایرانی قافلے کے پرچم بردار بن گئے۔

صوبے گلستان کے ادارے برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مطابق، معذور رنر نورمحمد آرخی اور خاتون شوٹر "زہرا نعمتی"، دونوں ایک ساتھ ہی ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ایرانی قافلے کے پرچم بردار ہیں۔

ٹوکیو 2020 کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کی درخواست پر شریک ممالک کو ایک خاتون اور ایک مرد کو قافلے کے پرچم بردار نامزد کرنا ہوگا۔   

 ایران نیشنل پیرا اولمپک کمیٹی کے ایوان صدر اور ایگزیکٹو بورڈ کے 185 ویں اجلاس کے دوران اور آپشنز کے مابین قرعہ اندازی کے بعد، معذور رنر نورمحمد آرخی اور خاتون معذور شوٹر زہرا نعمتی کو ٹوکیو 2020 گیمز میں ایرانی قافلے کے پرچم بردار کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پیرالمپک قافلہ "سردار دلہا" کے عنوان سے ٹوکیو 2020 گیمز میں حصہ لے گا اور اب تک اس ایونٹ میں ہمارے ملک کے 62 کھیلاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک مقابلوں کا 23 جولائی سے 8 آگست تک انعقاد کیا جاتا ہے اور پیرا اولمپکس مقابلے بھی 24 آگست سے 5 سپتمبر تک انعقاد ہوں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .