20 جنوری، 2022، 7:41 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84620995
T T
0 Persons
امریکن ریسلنگ فیڈریشن نے ایران سے معافی مانگ لی 

ارومیہ، ارنا۔  ایرانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نے کہا ہےکہ امریکن ریسلنگ فیڈریشن نے آج کی صبح کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں ہمارے ملک سے جو کچھ ہوا اس پر معافی مانگ لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، "علیرضا دبیر" نے  آج بروز جمعرات کو اپنے ایک روزہ شہر ارومیہ کے دورے کے موقع پر ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ریسلنگ ٹیم اس وقت امریکہ کے ساتھ دوستانہ میچ کیلئے تربیتی کیمپ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام پہلوانوں کے کاغذات مکمل کر کے انہیں ویزے کے حصول کے لیے بھیج رہے ہیں اور میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اگر ہمارے ایک پہلوان کیلئے بھی ویزہ جاری نہیں کیا گیا تو ہم اس ملک کا سفر نہیں کریں گے۔

علیرضا دبیر نے قومی ریسلنگ ٹیم کے آئندہ مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ ایشین اور عالمی مقابلے ایک دوسرے سے تھوڑے فاصلے پر منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں اور مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آخری وقت ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ ہم ان مقابلوں میں 2 مختلف ٹیموں کے ساتھ شرکت کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .