24 نومبر، 2021، 8:44 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84554383
T T
0 Persons
ایران نے عالمی فوجی گریکو رومن کشتی مقابلوں کی پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی

تہران، ارنا- ایرانی پہلوانوں نے تہران کی میزبانی میں منعقدہ 35 ویں عالمی فوجی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران میزبانی میں منعقدہ 35 ویں عالمی فوجی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے 4 طلائی، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے حصول سے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں میں ایران سے "علی نور بخش"، "ایمان محمدی"، "حسین اسدی" اور "محمد رضا مختاری" نے بالترتیب 55، 53، 67 اور 77 کلوگرام کی کیٹگیریز میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 4 طلائی تمغے جیت لیے۔

 نیز دیگر ایرانی پہلوانوں "جمال اسماعیلی" اور "مہدی بالی" نے بالترتیب 82 اور 97 کلوگرام کے زمروں میں اعلی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندی کے تمغوں کو حاصل کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ "پویا ناصر پور"، "اشکان سعادتی فر"، "حسین نوری" اور "امیر قاسمی منجزی" نے بالترتیب 60، 72، 87 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگریز میں 4 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا ہے۔

ان مقابلوں کے اختتام میں ایران کی قومی ٹیم نے 200 پوانٹس سے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی اور روس کی ٹیم 197 پوانٹس سے دوسری پورزیشن پر کھڑی رہی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .