"کامران قاسم پور" 92 کلوگرام کی کیٹگیری کی فری اسٹائل کشتی میں دنیا کے بہترین پہلوان ہوگئے

تہران، ارنا- عالمی کشتی یونین نے ایرانی پہلوان کامران قاسم پور کو 92 کلوگرام کی کیٹگیری کی فری اسٹائل کشتی میں2021 کے بہترین پہلوان کے طور پر منتخب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کشتی یونین نے 2021 کے دنیا کے ٹاپ فری اسٹائل پہلوانوں کی فہرست کا اعلان کردیا اور وعدے کے مطابق انہیں انعام دیا۔

2021 میں، سال کے بہترین پہلوان کا تعین کرنے کے لیے، عالمی یونین کے معمول کے درجہ بندی کے نظام پر غور کیا گیا اور سال کے بہترین پہلوان کی درجہ بندی درج ذیل مقابلوں کے نتائج کی بنیاد پر کی گئی؛

اٹلی میں منعقدہ 2021 بین الاقوامی میٹیو پلیکون کپ

کانٹی نینٹل چیمپئن شپ

2021 پولینڈ اوپن انٹرنیشنل مقابلے

2021 ٹوکیو اولمپک گیمز

2021 اوسلو ورلڈ کپ

اس درجہ بندی کے مطابق 92 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایران سے کامران قاسم پور" کو پہلا ، "حسن یزدانی" اور "امیر حسین زارع" کو بالترتیب 86 اور 125 کلوگرام کی کیٹگیریز میں دوسرا اور "محمد نخودی" کو 79 کلوگرام کی کیٹگیری میں میں تیسرا نمبر حاصل ہوا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .