ایرانی پہلوانوں محمد حسین محمدیان اور مرتضی قیاسی نے بالترتیب 65 اور 97 کلوگرام کے زمرے میں ان مقابلوں میں دو طلائی تمغے اپنے نام کرلئے۔
دوسرے ایرانی پہلوانوں احمد محمد نژاد جوان اور فریبرز بابایی نے 57 اور 74 کلوگرام کے زمرے میں دو چاندی کے تمغے جیت لئے۔
ایک اور ایرانی پہلوان ہادی وفایی پور نے 86 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ایرانی ٹیم نے ان مقابلوں میں دو طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق، 35ویں عالمی فوجی کشتی مقابلوں (CISM) کا ہفتہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران کے آزادی اسپورٹس کمپلیکس میں آغاز کیا گيا۔
ان مقابلوں میں الجزائر، آرمینیا، برازیل، بنگلہ دیش، کولمبیا، یونان، گنی، عراق، لٹویا، لیتھوانیا، ہالینڈ، پاکستان، پولینڈ، روس، سری لنکا، شام، سلواکیہ، تیونس اور ایران شریک ہیں۔
20 ممالک کے 300 کھیلاڑی نے عالمی فوجی کشتی مقابلوں میں شرکت کی اور یہ مقابلہ 25 نومبر تک جاری ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران نے عالمی ملٹری فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں پانچ تمغے جیت لیے
22 نومبر، 2021، 12:04 PM
News ID:
84551055
تہران، ارنا - ایرانی مسلح افواج کی ٹیم نے عالمی ملٹری فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ (CISM) کے پہلے پانچ وزن میں 5 مختلف تمغے جیت لیے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی قومی باڈی بلڈنگ ٹیم کو عالمی مقابلوں میں 6 رنگے برنگے تغمے حاصل
تہران، ارنا- ایرانی قومی باڈی بلڈنگ ٹیم نے سپین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی…
آپ کا تبصرہ