یہ بات محمد علی حسینی نے اتوار کی رات اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس تقریب میں پاکستانی دارالحکومت میں قائم ایرانی اداروں کے حکام، ایرانی سفارت کاروں، ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ بعض پاکستانی مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پیارے شہید سلیمانی اسلام کے سچے مومن تھے۔
حسینی نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران قدس فورس کے کمانڈر شہید سلیمانی کی نمایاں خصوصیات نے غیروں اور اسلام دشمنوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ نفرت اور غصہ اور مومنین کے درمیان حسن سلوک کو ثابت کیا۔
انہوں نے جنرل سلیمانی کی شخصیت کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں دشمنوں کے خلاف نفرت اور غصہ اور دوستوں کے ساتھ حسن سلوک دونوں تھے۔
پاکستانی شیعہ علماء کونسل کے چیئرمین عارف واحدی نے بھی لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کی شہادت کی برسی پر ایرانی عوام اور سپریم لیڈر سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے ہیروز کی شہادت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، ان پیاروں کی زندگیاں ہم سب کے لیے قابل قدر نمونہ ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی مذہب ہے اور اس کا تعلق کسی خاص قوم یا خطے سے نہیں، نبی پاک ﷺ بھی انسانیت کی رہنمائی کے لیے تشریف لائے، اس لیے اسلام کا پیغام انسانیت کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے حضرت محمد (ص) کے خالص اسلام کو ایسے وقت میں متعارف کرایا جب اسلام کو چیلنجز کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے مکتب میں بہت سے لوگ پروان چڑھے جو عالمی سوچ میں بھی شامل تھے اور جنرل سلیمانی ان میں سے ایک تھے۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید سلیمانی ہمارے لیے ایک بہادر، سخی انسان اور اخلاق کے استاد تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
جنرل سلیمانی کے قتل کے مجرموں کو اپنے جرم کی قیمت چکانی ہوگی: ایرانی سفیر
3 جنوری، 2022، 1:56 PM
News ID:
84600873
اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے خطے میں امریکہ کے وحشیانہ جرم اور لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنے اقدام کے مجرموں کو قیمت چکانی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
-
داعش کو شکست دینے میں جنرل سلیمانی جیسا بڑا کوئی کارگر ثابت نہیں ہوا: یورپی اہلکار
لندن، ارنا – یورپی پارلیمنٹ کے ایک آئرش رکن نے کہا ہے کہ جبکہ امریکہ اور اس کے اتحادی داعش…
-
جنرل سلیمانی ایک بہادر اور ہیرو کمانڈر تھے: روسی افسر
ماسکو، ارنا – ایک انٹیلی جنس اور فوجی آرگنائزیشن کے لیے کام کرنے والے ایک روسی سیکیورٹی نے…
آپ کا تبصرہ